بے روزگاروں کیلئے عید کا بڑا تحفہ۔۔سرکا ری ادا رے میں10ہزار بھرتیوں کا نو ٹیفکیشن جا ری

May 08, 2021 | 19:24:PM

(24نیوز) محکمہ بلدیات کا صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے تحصیل کی سطح پر دس ہزار سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کافیصلہ کرلیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی 136تحصیلوں میں 10ہزار سے زائد سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا. اس ضمن میں سیکریٹری بلدیات نورالامین مینگل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. نوٹیفکیشن کے مطابق 70ہزار سے زائد آبادی والی تحصیل میں 100، 40ہزار سے زائد میں 80 اور 40 ہزارسے کم آبادی والی تحصیل میں 60 سینیٹری ورکرز بھرتی کیے جائیں گے۔
تحصیل کونسل سطح پر فوری طور پر سینیٹری ورکرز کی بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ٹاون کمیٹیوں کو تحصیل کونسل کے ساتھ ضم کئے جانے سے آبادی کے تناسب میں اضافہ ہوا، جس سے سینٹری ورکرز پر کام کا بوجھ بڑھ گیا۔ ڈپٹی کمشنرز بحیثیت ڈیزیز مینجمنٹ اتھارٹی صفائی اور ڈس انفیکشن کے کام کی نگرانی کریں گے جبکہ متعلقہ تحصیل کونسلز اضافی سینٹری ورکرز کے تمام اخراجات خود اٹھائیں گی۔

مزیدخبریں