(24نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے با ز عابد علی نے زمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری بنا ڈالی۔اور ناقدین کے منہ بند کر دئیے۔
پاکستان نے عابد علی کی ڈبل سنچری اور اظہر کی سنچری کی بدولت زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے پہلی اننگز 510 رنز 8 کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کردی۔
پاکستان نے میچ کے دوسرے دن 268 رنز چار کھلاڑی آوٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو عابد علی سنچری بنا کر ناقابل شکست تھے جبکہ ساجد خان ان کا ساتھ نبھا رہے تھے۔دونوں کھلاڑیوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹرپل سنچری مکمل کرائی جس کے بعد ساجد خان کی 20 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔تفصیلات کے مطابق اوپنر عابد علی نے 28 چوکوں کی مدد سے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنائی۔ جبکہ نعمان علی نے اپنے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بنالی۔پہلی اننگز میں پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 439 رنز بنالیے۔
ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روزپاکستان نے 341 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر بنا لیے ہیں۔مہمان ٹیم نے آج دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 4 وکٹ پر 268 رنز پر کیا، زمبابوے کے خلاف پاکستان کی پانچویں وکٹ 303 رنز پر گری کہ جب ساجد خان 20 رنز بناکر کیچ آوٹ ہوگئے۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ محمد رضوان کی صورت میں گری وہ 21 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
یہ بھی پڑھیؒں:مایا علی سڑکوں پر را ت گئے کرکٹ کھیلنے پہنچ گئیں۔۔ویڈیو وا ئرل