اسرائیل کو تسلیم کرنیوالے مسلم ممالک آنکھیں کھلیں،فضل الرحمان کابیت المقدس حملے پرردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بیت المقدس پر اسرائیل کی جانب سے حملہ کے معاملے پر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا رد عمل، کہتے ہیں ماہ مقدس میں عبادت میں مصروف قبلہ اوّل بیت المقدس میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ایف کے رہنما مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے اور اس کی دہشت گردی نے پورے عالم اسلام کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ او آئی سی اور مسلم ممالک کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی سطح پر اس ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کرے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک کی آنکھیں کھل جانی چاہئے، فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ مسلم امّہ کو قبول نہیں۔مولانا کا کہنا تھا کہ امریکہ کی زیرسر پرستی جاری یہ دہشت گردی اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے حکمران اگر حسب سابق غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں تو مسلم امّہ سے اپیل کرتاہوں کہ وہ پوری دنیا میں اسرائیل کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔جمعیت علما اسلام فلسطینی بھائیوں کے قدم بقدم اور شانہ بشانہ حمایت کا اعلان کرتی ہے۔
واضح رہے یوم القدس پر مسجد الاقصیٰ اور مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں اسرائیلی فورسز کے تشدد سے 2 فلسطینی شہید جبکہ 205 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق گزشتہ روز مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید اور ایک فلسطینی زخمی ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا اورنج لائن ٹرین، میٹرو سروس فور طور پر بند کرنے کا فیصلہ