وزیراعظم عمران خان جوتے اتار کر مدینہ کی سرزمین پر اترے ۔ ٹو یٹر اکاﺅنٹ سے تصاویر شیئر

May 08, 2021 | 20:15:PM

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان روضہ رسول صلی اللہ علی والہ وسلم پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔مدینہ ائیرپورٹ پر وزیرِ اعظم کا استقبال گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق اس دوران وزیراعظم ہاوس کے آفیشل اکاونٹ سے تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدینہ ائیرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے وزیراعظم نے جوتے نہیں پہن رکھے اور وہ وفد کے ساتھ بغیر جوتوں کے ہی جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے جوتے اتار کر مدینہ کی سرزمین پر قدم رکھا ہے جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں بغیر جوتوں کے آنا نبیﷺ کے احترام میں تھا۔وزیر اعظم عمران خان کے مدینہ منورہ پہنچنے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کی بغیر جوتوں کے تصویر شئیر کی ہے۔
فواد چوہدری نے لکھا کہ سرکار دو عالم کے دربار میں غلام کی حاضری کا قرینہ کہ جوتے پہننے کی بھی جسارت دربارِ مصطفیٰ تو کیا، ان کے شہر میں بھی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں۔

یہ بھی پڑھیں:تنقید کرنے وا لے شر م کریں۔۔عا مر لیا قت مولانا طارق جمیل کے حمایتی بن گئے

مزیدخبریں