پردیسیوں کیلئے بڑی خبر، ٹرانسپورٹ 10 مئی چلانے کا فیصلہ

May 08, 2021 | 21:04:PM

(24 نیوز)پنجاب حکومت نے بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کو 10 مئی شام 6 بجے تک اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب میں کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سول سیکرٹریٹ لاہور میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر قانون راجا بشارت، وزیر صحت یاسمین راشد، چیف سیکرٹری اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے، ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد بڑھانے سمیت دیگر اہم اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر صوبائی حکومت نے بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کو 10مئی شام 6 بجے تک اجازت دینے کافیصلہ کیا۔راجا بشارت نے کہا کہ 10 مئی شام 6 بجے سے 15مئی صبح 6 بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آڈیو ٹیپ سکینڈل، سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر کیخلاف انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی

مزیدخبریں