آپکے جھوٹ کی وجہ سے میرے والد کی وفات ہوئی، سرینا عیسیٰ نے سابق اٹارنی جنرل سے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سرینا عیسیٰ نے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کے نام خط لکھا ہے جس میں سرینا عیسیٰ نے انور منصور خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا، خط کے متن میں کہاگیاہے کہ آپ نے ایک یوٹیوب چینل پر انٹرویو کے دوران مجھ پر الزامات لگائے،آپ نے چند روز قبل آنیوالے سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی۔
خط میں مزید کہاگیاہے کہ سپریم کورٹ میں دوران سماعت پیش ہوکر آپ نے سامنا کرنے کی جرأت نہیں کی، دو سال سے آپکے جھوٹ اور الزامات کا جواب دے دے کر تھک گئی ہوں، سرینا عیسیٰ نے خط میں کہاہے کہ خدارا انور منصور خان صاحب جھوٹ بولنا بند کر دیں، آپکے جھوٹ اور پروپیگنڈا کی وجہ سے میرے والد کی وفات ہوئی، بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں معافی مانگیں۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کا چانددیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب ہو گا؟