وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت واٹر بورڈ کے اجلاس میں بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ بھر میں پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت واٹر بورڈ کا اجلاس ہوا جس دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں جاری پانی کے بحران سے متعلق بریفنگ پیش کی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر کراچی کو ایک ہزارایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے جبکہ سپلائی 5 سو 80 ایم جی ڈی ہے تاہم 174 ایم جی ڈی لائن لوسز ہیں اس حساب سے 406 ایم جی ڈی پانی سپلائی کیا جا رہا ہے، شہر میں بچھائی ہوئی لائن بہت پرانی ہے جس کے باعث پانی ضائع ہوتا ہے اور کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں پانی کافی دنوں بعد مہیا کیا جاتا ہے۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم اصل مسئلہ ہے جس کے لئے پرانی واٹر سپلائی پائپس تبدیل کرنی ہوں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے نئے مالی سال 23-2022 میں کے ڈبلیو ایس بی کی اسکیم کو پوری فنڈنگ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسکیم پر کام تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے واٹر بورڈ کو اپنے انتظامی نظام کو بھی بہتر کرنے کی ہدایت کی اور پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی ماحو ل گرم :جہانگیر ترین نے بڑا فیصلہ کر لیا