نئے انتخابات کب ہوں گے ؟؟اسحاق ڈار نے عندیہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے نئے الیکشن کی تاریخ کا عندیہ دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری نہیں کرنی چاہیے بلکہ اکتوبر تک نئے انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا ہم ڈیڑھ سال کے لیے نہیں آئے، ہمیں جلد الیکشن کی طرف جانا پڑے گا۔
اسحاق ڈار نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض معاہدے کی مدت بڑھانے کے بجائے نئے معاہدے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ پچھلی حکومت نے انتہائی سخت شرائط پر معاہدہ کیا، ہمیں ملک چلانا ہے، ڈکٹیشن لے کر ملک کا بیڑا غرق نہیں کرنا۔انھوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ کرنا ہوگا حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر ایک دم عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت واٹر بورڈ کے اجلاس میں بڑا فیصلہ