پنجاب  میں بڑی تبدیلیاں۔پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے کونسے اہم عہدے مانگے ؟ خبر سامنے آ گئی

May 08, 2022 | 13:33:PM
پنجاب  میں بڑی تبدیلیاں۔پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے کونسے اہم عہدے مانگے ؟ خبر سامنے آ گئی
کیپشن: بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کےنئے پاور شیئرنگ  فارمولے کے تحت پنجاب میں اہم عہدوں کے حوالے سےپیپلز پارٹی کے وفد اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، پیپلز پارٹی نے پنجاب میں ن لیگ سے اہم عہدے مانگ لئے ۔

 تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد نےوزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کرکے دو سے زائد معاون خصوصی ، قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ ، دو پارلیمانی سیکرٹریز کے عہدے اور تین وزارتیں مانگ لیں جبکہ پیپلز پارٹی نے گورنر کا عہدہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ۔

 یہ بھی پڑھیںموٹرسائیکلوں کی قیمت میں پھر تبدیلی۔۔نیا ریٹ جانیے

 خیال رہے کہ حمزہ شہباز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں  پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں مل جل کر چلنے پر بھی اتفاق کیا گیا ،پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ، قمرالزمان کائرہ ، رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی اور حسن مرتضیٰ بھی شامل تھے ۔ پی پی پی قیادت نے وزیراعلیٰ محمد حمزہ شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا ۔ جس پر انہوں نے بھرپور تعاون کرنے پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔