دانیہ کا نیا ویڈیو پیغام آ گیا۔حقیقت بتاتے رو پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے شوہر کے خلاف ثبوت پیش کرنے کا اشارہ دے دیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ خلع دائر کرنے کے بعد عامر لیاقت ہمیں بہت زیادہ دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ایک لڑکی کو شہرت سے کہیں زیادہ عزت کی ضرورت ہوتی ہے۔
دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی جانب سے خود پر لگائے گئے الزامات پر آبدیدہ ہوکر ردعمل میں کہا کہ اگر میں غلط عورت تھی تو انھوں نے مجھ سے شادی کیوں کی۔
انہوں نے عامر لیاقت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت نشہ کرتا تھا اور نوکروں کے سامنے عزت بھی نہیں کرتا تھا، انہوں نے 2 ،3 بار مارا اور ایک بار گلا دبانے کی کوشش بھی کی۔
مجھے عامر لیاقت سے خطرہ ہے۔۔????
— نوازبٹ (@Nawaz11514740) May 8, 2022
اب وہ میرا کرداکشی کر رہا ہے اگر میں ایسی تھی تو پھر مجھ سے شادی کیوں کی؟ میں صرف اس سے طلاق چاہتی ہوں وہ منافق آدمی ہے"
دانیہ شاہ pic.twitter.com/AydHmc4h5u
انٹرویو میں دانیہ نے واضح کیا کہ میرا میڈیا میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن میں عامر لیاقت سے صلح نہیں کرنا چاہتی کیونکہ جو شخص میری زندگی برباد کر رہا ہے کہ میں اس کے ساتھ کیوں صلح کروں؟
دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ میری خلع ہو جائے کیوں کہ میں عامر لیاقت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، وہ ابھی اتنی گندی زبان استعمال کر رہا ہے، مستقبل میں یہ سلسلہ کتنا بڑھے گا۔
نشے سے متعلق بات کرتے ہوئے دانیہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس عامر لیا قت کے خلاف سارے ثبوت ہیں جو کہ وقت آنے پر میں دکھاؤں گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر خلع کی خبروں کے بعد عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو ان فالو کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار ظہیر اقبال نے سناکشی سنہا سے معاشقے کو افواہ قرار دیدیا