عبدالعلیم خان کو بڑا عہدہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے جیلوں کے نظام میں بہتری کے حوالے سے عبدالعلیم خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے جیلوں کے نظام میں بہتری کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی میں ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق،عائشہ نواز،عنیزہ فاطمہ شامل ہیں ۔ جبکہ کمیٹی میں سیدعلی رضاشاہ،سابق آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر،اسامہ خاور،احد فاطمہ بخاری،مدیحہ طلال، میری جمیز گل اور سپرئیڈینٹ کوٹ لکھپت جیل شامل ہیں۔
کمیٹی جیلوں میں قیدیوں کو دی جانےوالی سہولیات کا جائزہ لے گی،کمیٹی جیل میں قیدیوں کو بہتر سہولیات دینے کے حوالے سے تجاویز دے گی۔ کمیٹی سولہ مئی کو اس حوالے سے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کو دے گی۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر سندھ کون ہوگا ؟؟سمری صدرمملکت کو ارسال