(24نیوز) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ این ایس سی کے 2 اعلامیوں میں بیرونی سازش کی تصدیق کے بعد شک کی گنجائش نہیں رہی، بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے مداخلت کر کے جمہوریت کا قتل کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ عدلیہ، پارلیمنٹیرینز اور سیاسی جماعتوں کا کردار اس بحران میں انتہائی اہم ہے اور ان کا عمل قوم کے سامنے ہے،بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے پارلیمان کی بالا دستی تہس نہس کی گئی، یہی واردات پنجاب میں دہرانے کی کوشش کی گئی۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ آئین، قانون اور سیاسی تاریخ کی روشنی میں اس کا راستہ روکنے کی کوشش کی ہے, کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیاء ہوتی ہے، افواجِ پاکستان پر سازش میں ملوث ہونے کے الزامات لگانا ملک سے غداری ہے,ان کا مزید کہنا ہے کہ دلیر سپاہیوں نے سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہزاروں جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فرح گوگی کے متعلق نیب تحقیقات میں بڑی پیشرفت