کورونا وائرس کے حملے پھر شروع۔ مزید 3 مریض انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا نے ایک بار پھر ملک میں خطرے کی گھنٹی بجا دی، کئی دنوں بعد تین مریض مہلک وبا کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مزید 46 افراد کو متاثر ہوئےجس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 375 تک پہنچ گئی ہے جب کہ نئے 46 کیسز کو شامل کرنے کے بعد اب کل متاثرہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 28 ہزار 531 ہو گئی ہے،گزشتہ روز پاکستان میں 11 ہزار 21 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح صفر عشاریہ 42 فیصد رہی۔