اگست2023 تک مدت پوری کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف

May 08, 2022 | 19:30:PM

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ آئینی طورپراگست 2023 تک مدت پوری کریں گے، ہم کوشش کریں گے کہ آئندہ الیکشن میں اتحاد بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ماڈل ٹاﺅن میں صحافیوں سے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ یوکرین جنگ کے باعث دنیابھرمیں مہنگائی زوروں پر ہے، ہم نے تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، ان کا کہناتھا کہ پاکستان قرضوں میں جکڑا ہوا ہے،ہم پر آئی ایم ایف کا بہت زیادہ پریشر ہے۔
شہباز شریف نے کہاکہ ہم کسی اینٹی امریکہ کے حق میں نہیں،امریکہ ایک سپرپاورہے اس کےساتھ برابری کیساتھ تعلقات استوارکرنے ہوں گے،ان کا کہناتھا کہ چین ہمارابہترین دوست ہے عمران خان نے بری طرح ناراض کیا،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ناراض ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ نومبر سے متعلق تبدیلیوں کا سوال ابھی قبل ازوقت ہے۔
انہوں نے کہاکہ جیل کے ایام بڑے سخت ہوتے ہیں،سب سے پہلے میں کوٹ لکھپت جیل گیابراوقت بھولنانہیں چاہیے،ان کاکہناتھا کہ نوازشریف جب صحت یاب ہوں گے آپ کے درمیان موجودہوں گے،میاں صاحب کامعاملہ عدالت میں ہے جوقانون کے مطابق ہوگاوہ فیصلہ ہوگا،عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ لاڈلہ اسلام آباد کیا کرنے آئے گا؟صحافی کے سوال ”اسلام آباد آنے پر کیا تواضع کریں گے“کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رانا ثنا اللہ سے پوچھ کر بتاﺅں گا،ابھی رانا ثنا اللہ نے مجھے نہیں بتایا آپ کو کیسے بتا دیں ۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

مزیدخبریں