لانگ مارچ خونی ہوا تو روکا جائیگا ، وزیراطلاعات

May 08, 2022 | 19:50:PM

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ! تم کہتے ہو لانگ مارچ خونی مارچ ہوگا، اگر خونی مارچ ہوا تو اسے روکا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگرانصاف کا لانگ مارچ خونی ہوگا تو اسے روکا جائےگا، انہوں نے مزید کہا کہ چار سال تم وزیراعظم رہے اگرکسی نے غلط کام کیا توحساب کیوں نہ لیا،انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو شہباز شریف کے ووٹ اور پارلیمنٹ کے ذریعے اقتدار میں آنے کاغم لگاہواہے، چوراور نااہل کرپٹ وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا گیا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ تم نے کون سا ایٹم بم بنایا تھا جو امریکا نے تمہیں ہٹانے کی سازش کی؟ کوئی سازش نہیں ہوئی، عمران خان کو اپنے جانے کا نہیں، شہباز شریف کے آنےکا غم ہے، شہباز شریف ایک بھی لوٹے کا ووٹ لے کر وزیراعظم نہیں بنے،4 سال تم اقتدار میں تھے لیکن آج بھی مخالفین پر الزامات لگا رہے ہو۔مریم اور نگزیب نے کہا کہ ایسے وزیراعظم کو اقتدار سے نکالاجو آٹا چینی اسکینڈلز میں ملوث رہا،عمران خان نے ادویات روٹی آٹا چینی گھی بجلی وگیس چوری کیا۔
یہ بھی پڑھیں:جتنے مرضی کنٹینر کھڑے کرلیں 20 لاکھ لوگ اسلام آباد لاؤں گا، عمران خان

مزیدخبریں