عمر رسیدہ میاں بیوی کا کلہاڑی سے قتل، لاشیں جلا دی گئیں

May 08, 2022 | 21:41:PM

 (24 نیوز)خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں گھر سے عمر رسیدہ میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق مذکورہ جوڑے کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا گیا جس کے بعد مبینہ طور پر لاشوں کو آگ لگا دی گئی۔
جہانیاں کے نواحی علاقے ماڈل ٹاﺅن میں ہوئی دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں عمر رسیدہ میاں بیوی کو نامعلوم ملزمان نے قتل کیا۔مقتولین کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کرنے کے بعد مبینہ طور پر لاشوں کو آگ لگا دی گئی۔گھر سے میاں بیوی کی مبینہ طور پر جلی ہوئی لاشیں ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، لاشیں 3 روز پرانی ہیں۔
مقتولین کی شناخت 70 سالہ بشیراں بی بی اور 75 سالہ محمد یونس کے نام سے ہوئی ہیں۔فورنزک ٹیم نے تمام شواہد اکھٹے کیے اور لاشیں پوسٹ مارٹم اور مزید کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرتھو پیڈک سرجن کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا

مزیدخبریں