(24 نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ امام الحق کا ٹوئٹ ابھی تک نہیں دیکھا، میری وجہ سے افتخار کا نام چاچا پڑ گیا ہے۔
آخری ون ڈے میچ میں کیویز سے میچ ہارنے کے بعد کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشس تھی پانچواں میچ جیتتے کی لیکن افسوس ہے کہ آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن چلی گئی، کیوی ٹیم شاندار کھیلی اور جیت کی حقدار بنی، افتخار احمد اور آغا سلمان نے زبردست کھیلا، سیریز کافی اچھی رہی ,کافی پرفارمنس آئیں، ہمارا پلان یہ تھا کہ ہم سیریز کا اچھا اختتام کریں،اوپر سے وکٹیں گرنے کی وجہ سے شکست ہوئی، افتخار کے ساتھ کوٸی کھڑا ہوتا تو میچ جیت سکتے تھے، کراچی کے کراٶڈ نے ہمیشہ ہمیں سپورٹ کیا، اس سیریز میں ہم نے روٹیشن پالیسی اپنائی جو کافی اچھی رہی۔
یہ بھی پڑھیں: امام الحق کے ٹویٹ نے کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی
کپتان بابر اعظم نے مزید کہا کہ امام الحق نے کیا ٹوئیٹ کیا پتہ نہیں ابھی تک ٹوئٹ دیکھا نہیں، مجھے نہیں لگتا امام کی ٹوئیٹ کا میچ سے کوئی تعلق ہے، ٹیم میں کھلاڑیوں کو ایک دوسرے پر اعتماد ہے، ورلڈ کپ میں بہترین تیاری کے ساتھ جا رہے ہیں، جتنے بھی میچز ورلڈکپ کے ساتھ مل رہے ہیں وہ اہم ہیں، نئی مینجمنٹ کے آنے سے بہت زیادہ فرق نہیں پڑا، وہ پہلے بھی ٹیم کے ساتھ رہے ہیں انہیں چیزوں کا علم ہے، مکی کی میجمنٹ میں ہم پہلے بھی کھیلتے رہیں ہیں، مکی نے ہمیں پہلے بھی سپورٹ کیا ہے, اس ٹیم میں کافی لڑکے چیمپئینز ٹرافی سے کھیلتے آرہے ہیں۔
ٹیم کے ماحول کے بارے میں بات کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ اس ٹیم میں ناراضگی نہیں ہوتی سب متحد ہیں، یہ ٹیم ایک فیملی کی طرح سب ایک دوسرے پر بھروسہ کرتے ہیں، ایک میچ پہلے نمبر ون بھی تھے آج نیچے آئے تو کوئی بات نہیں، مجھے ابھی ورلڈکپ تک کپتانی کا کچھ نہیں معلوم، میری وجہ سے افتخار کا نام چاچا پڑگیا، افتخار کے آنے سے مڈل آرڈر کا یہ نمبر بہتر ہوگیا ہے، ہمارے دماغ میں ہے کہ کن 15 لڑکوں کو ورلڈک کے لیے لے کر جانا ہے۔
مہمان ٹیم سے متعلق انہوں نے کہا کہ آپ کسی بھی ٹیم کیلئے نہیں سوچ سکتے کہ یہ کمزور ہے یا مضبوط ہے، آپ کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھ سکتے، رضوان نے کہا تھا کہ 4 پر کھیلنا اس کی خواہش ہے، ہم ٹیم کی صورتحال کے مطابق لڑکوں کو نمبر پر بھیجیں گے، سب پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں سب چاہتے ہیں پاکستان کو جتوائیں، نواز کی انجری کے بعد زیادہ وقت نہیں تھا کہ عماد کو بلائیں، میں سمجھتا ہوں کہ جس پلیئر کو لائیں اس کو پورا موقع دیں۔