(ویب ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی بس کے انتظار میں کھڑے تارکین وطن پر چڑھادی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جنوبی ٹیکساس کے شہر براؤنزول میں تارکین وطن کے امدادی سنٹر کے باہر پیش آیا، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی سرخ اشارہ توڑتے ہوئے شہریوں پر چڑھادی،ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ واقعہ دانستہ تارکین وطن کو ٹارگٹ کرنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے یا پھر ایک حادثہ ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد: گھریلو ناچاقی پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی سمیت 4 افراد قتل