سکھربورڈ کے زیر انتظام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سکھربورڈ کے زیر انتظام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں۔
سکھر بورڈ کی جانب سے نویں جماعت کے طلباء سے آج انگلش اور دسویں جماعت کے طلباء سے اردو اور سندھی کا پیپر لیا جائے گا۔سکھر بورڈ کی جانب سے سکھر، خیرپور اورگھوٹکی اضلاع میں 190امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد: گھریلو ناچاقی پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی سمیت 4 افراد قتل
چیئرمین سکھر بورڈ رفیق پلھ کا کہنا ہےکہ ان 190 امتحانی مراکز میں سے 46 میل، 34 فی میل اور 110 مشترکہ ہونگے، ضلع سکھر میں 17 میل، 13 فی میل اور 23 مشترکہ سمیت کل 53 امتحانی مراکز ہونگے، خیرپور ضلع میں 20 میل، 16 فی میل اور 61 مشترکہ سمیت 97 مراکز قائم ہونگے، گھوٹکی ضلع میں 9 میل اور 5 فی میل اور 26 مشترکہ سمیت 40 مراکز بنائے گئے ہیں۔
چیئرمین بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ اس سال نویں جماعت کے 52114 اور دسویں جماعت کے 47037 طلباء امتحان دیں گے، بورڈ کی جانب سے نقل کی روک تھام کے لیے 30 سے زائد چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ رہے گی کوئی غیرمتعلقہ شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہوگا، فوٹو اسٹیٹ اور کاپر مشینوں کے امتحانات کے وقت میں چلانے پر پابندی بھی ہو گی۔