موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مئی کے مہینے میں بھی جنوری والی سردی لوٹ آئی،موسم میں تبدیلی،ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ،موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل میں ملک میں معمول سے زائد 12.5 فیصد بارش ریکارڈ کی گئی اور اپریل میں سب سےزیادہ بارش دیر میں 191 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی،گلگت بلتستان کے ضلع استور کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری جاری ہے،سندھ میں آج سے گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور بعض علاقوں میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک جا نے کا امکان ہے جبکہ لاہور میں آئندہ24 گھنٹے کے دوران سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔
دوسری جانب ہٹیاں بالا،وادی لیپہ میں مئی کے مہینے میں برف باری شروع ہو گئی،ہٹیاں بالا،وادی لیپہ دوسرے روز بھی ژالہ باری جبکہ وادی لیپا کے پہاڑوں پر ہلکی ہلکی برف باری ہوئی،وادی نیلم میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،نیلم،گریس ویلی کے متعدد علاقوں میں برفباری سے سردی پھر لوٹ آئی،زیریں علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش جاری ہے۔
مظفرآباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا،اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مزید طوفانی بارشیں اور بعض پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کالام میں برفباری ، ہر طرف سفیدی چھا گئی