(ویب ڈیسک) معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کیلئے انٹرفیس کو بہتر بنانے کی خاطر نئی اپ ڈیٹس کر دی ہیں۔
میٹا کمپنی کی ملکیت والی ایپ واٹس ایپ کا شمار دنیا کی بڑی میسجنگ ایپ میں کیا جاتا ہے جس میں ہر وقت بہتر کارگردگی اور صارفین کی سہولت کیلئے اپ ڈیٹس کی جاتی ہیں۔ واٹس ایپ کی جانب سے کی جانے والی اپ ڈیٹس فی الحال ان تمام صارفین کو میسر ہیں جو واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن استعمال کر رہے ہیں۔
واٹس ایپ کی جانب سے اپ ڈیٹس کے بعد صارفین کو میک او ایس (macOS) پر ایپ واٹس ایپ میں بہت سی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں کیونکہ کمپنی اپنے انٹرفیس کو بہتر بنا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا امریکا میں ٹک ٹاک کے استعمال پر مکمل پابندی لگ سکتی ہے؟
واٹس ایپ بیٹا انفو (WaBetaInfo) کے مطابق واٹس کی حالیہ تمام اپ ڈیٹس واٹس ایپ جی بی سمیت تمام تازہ ترین ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو میسر ہیں۔ واٹس ایپ کی جانب سے اپ ڈیٹ کیا جانے والا گرین ٹنٹ کلر تمام نئے ورژن کے صارفین کیلئے قابلِ رسائی ہے۔ اب کمپنی یوزر انٹرفیس کو اچھا اور بہتر بنانے کیلئے سبز کلر پر کام کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کمپنی نے سائیڈ بار میں تبدیلیاں لا کر صارفین کیلئے بہتر انٹر فیس متعارف کروایا تھا، حال ہی میں کمپنی کی جانب سے بڑے ہیڈر کیلئے ٹائٹل بار کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ بہت سی چیزیں دوبارہ ڈیزائن کی ہیں۔
کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ ٹنٹ کا رنگ سبز کر دیا گیا ہے کیونکہ یہ ایپ کے نئے بنیادی رنگ سے مطابقت رکھتا ہے۔ نئی اپ ڈیٹس کے بعد تمام بٹن اور انٹرفیس عناصر جو نیلے تھے اب سبز نظر آئیں گے۔
دوسری جانب صارفین کی جانب سے نئے رنگ کو پسند کیا جا رہا ہے۔ واضح رہےکہ macOS کی مقامی ایپلیکیشن آنے والے مہینوں میں مزید تبدیلیاں اور اپ ڈیٹ دیکھے گی۔