روپیہ  مزید کمزور،ڈالر  پھر مہنگا

May 08, 2023 | 11:52:AM

(24نیوز)پاکستانی روپیہ کمزور،انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 26 پیسے مہنگا ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 283.59 روپے سے بڑھ کر 283.85روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی وجہ سے روپے پر دباؤ ہے ۔

یاد رہے کہ چند دن قبل برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نےپیشگوئی کی تھی کہ ڈالر کی قیمت 2025 میں بڑھ جائے گی، 2024 سے 2027 کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کمزور رہے گا، اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی طرف سے پاکستان کی کنٹری رپورٹ  بھی جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طیارہ  گر کر تباہ

مزیدخبریں