(وقاص عظیم) ایف بی آر ملازمین نے احتجاج ایک انوکھے انداز میں ریکارڈ کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ ایف بی آر ملازمین اور افسروں نے دوسرے محکموں کے برابر تنخواہ نہ کرنے پر احتجاجاً چھٹی پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں ایف بی آر اِن لینڈ ریونیو کے گریڈ 17,18,19 کے افسران نے 22 دنوں کیلئے چھٹیاں اپلائی کردی ہیں اور کہا ہے کہ 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس اور تنخواہیں نہ بڑھائی گئی تو مزید سخت ردعمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: لیسکو میں پنشن کی مد میں ایک کروڑ سے زائد کے غبن کا سکینڈل سامنے آ گیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس، سپریم کورٹ سمیت متعدد اداروں کے ملازمین کی تنخواہیں 100 گنا زیادہ ہیں، تنخواہیں کم ہونے کے باعث گھریلو اخراجات قابل برداشت نہیں رہے جبکہ مہنگائی کی شرح دوگنی ہو چکی ہے۔