سعودی عرب کی جانب سے سوڈان کو 10 کروڑ ڈالر کی انسانی امداد فراہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سوڈانیوں کی مدد کیلئے سعودی کوششوں کے فریم ورک کے تحت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان نے ’شاہ سلمان ریلیف سنٹر‘ کو ہدایت کی ہے وہ سوڈانی لوگوں کو 10 کروڑ ڈالر کی انسانی امداد فراہم کرے۔
سعودی حکمرانوں نے سوڈانیوں کے فائدے کیلئے ’ساھم‘ پلیٹ فارم کے ذریعے ایک مقبول مہم چلانے کا بھی حکم دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد سوڈانیوں کی تکالیف اور مشکلات میں کمی لانا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ایران ،سعودی عرب دشمن نہیں،ایسا کہنا قابل قبول نہیں،ایرانی صدر
مرکز کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز نے اس حوالے سے کہا کہ فراہم کردہ امداد مشکل وقت میں سوڈانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور بحران سے نمٹنے میں ان کی مدد کیلئے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرکز سوڈان میں بے گھر ہونے والوں کو انسانی امداد فراہم کرے گا اور انہیں طبی امداد بھی فراہم کرے گا۔ واضح رہے سوڈان میں 15 اپریل سے فوج اور آر ایس ایف کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ اس لڑائی میں اب تک ساڑھے 5 سو سے زیادہ افراد جاں بحق اور 5 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔