(ویب ڈیسک) آئی جی پنجاب نے صوبے میں پولیس کی تمام غیر منظور شدہ چوکیاں فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب بھر میں پولیس کی غیر منظور شدہ چوکیاں فوری ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا، اس کے ساتھ ہی اپنے حکم پر عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی
ترجمان پولیس نے مزید کہا کہ سینٹرل پولیس آفس کی اجازت کے بغیر پولیس کئیں بھی چوکی قائم نہیں کرے گی، منظور شدہ چوکیوں پر فرنٹ ڈیسک اور سی سی ٹی وی کی تنصیب 10 مئی تک ہر حال میں مکمل کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔