ایران: توہین رسالت ﷺ ثابت ہونے پر دو افراد کو پھانسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران میں توہین رسالت ﷺ کے الزام ثابت ہونے پر دو افراد کو سزائے موت دے دی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران کی عدالتی خبریں نشر کرنے والی ویب سائٹ نے تصدیق کی ہے کہ توہین رسالت ﷺ کا جرم ثابت ہونے پر دو افراد کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: گولڈن ٹیمپل کے قریب دھماکے سے ایک شخص زخمی ہو گیا
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق توہین رسالت ﷺ کے مرتکب یوسف مہرد اور صدر اللہ فضیلی کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دی گئی ہے، ملزمان کو کس جگہ پھانسی دی گئی اس بارے سے کچھ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔