کاروباری ہفتے کا پہلا روز،سونے کی خریداروں کیلئے پریشان کن خبر

May 08, 2023 | 17:47:PM

(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت مزید 1400روپے بڑھ گئی۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جو پاکستان کی تاریخ میں اب تک کی بلند ترین قیمت ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 1200 روپے اضافے سے 194530 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2022 ڈالر فی اونس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ

مزیدخبریں