عمران خان نے وزیراعظم شہبازشریف سے سوالات کے جواب مانگ لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف سے سوالات کے جواب مانگ لئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک ایسا شخص جس پر گزشتہ چند ماہ میں 2 بار قاتلانہ حملہ ہوا ہو، کیا وہ شہباز شریف سے سوال پوچھ سکتا ہے؟
عمران خان نے سوال کیا کہ مجھے بطور شہری ان لوگوں کو نامزد کرنے کا حق ہے؟ جو قاتلانہ حملوں کے ذمہ دار ہیں؟ مجھے ایف آئی آر درج کرنے کے میرے قانونی اور آئینی حق سے کیوں محروم کیا گیا؟
انہوں نے کہا کہ کیا ایس ایس کے ٹویٹ کا مطلب یہ ہے کہ افسران قانون سے بالاتر ہیں یا وہ جرم نہیں کر سکتے؟ اگر ہم الزام لگاتے ہیں کہ ان میں سے کسی نے جرم کیا ہے تو اس میں ادارے کو کیسے بدنام کیا جا رہا ہے؟
to register an FIR? Does SS tweet mean mly officers are above the law or that they cannot commit a crime? If we allege one of them has committed a crime, how is institution being maligned?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 8, 2023
3. Who was so powerful as to sabotage Wazirabad JIT while PTI govt was in power in Punjab?
یہ بھی پڑھیں: مختلف بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ