سہہ فریقی مزاکرات،چین،پاک ،افغان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

May 08, 2023 | 21:27:PM

(ویب ڈیسک)پانچویں چین، افغانستان ، پاکستان وزرائے خارجہ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاک چین افغان سہہ فریقی مذاکرات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو، چینی وزیر خارجہ شن گانگ اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے شرکت کی، اجلاس میں تینوں فریقین نے سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ  پُرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان خطے کے مشترکہ مفاد میں ہے،باہمی احترام اور فائدے کے اصولوں پر مبنی سلامتی، ترقی اور تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا گیا۔

اجلاس میں سیکورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام سمیت ٹی ٹی پی، ایسٹرن ترکستان اسلامک موومنٹ وغیرہ کو اپنی سرزمین استعمال کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں