پنجاب سے اہم سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئرحسین بخاری سے ملاقات کے بعد پنجاب سے اہم سیاسی شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
اسلام آباد میں پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیتی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ضلع خوشاب سے سابق ایم پی اے ملک سانول اعوان، سابقہ آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 93 ملک مظہر اعوان ،سابق امیدوار پی پی 82ملک اظہر اعوان اور ممتاز سیاسی شخصیت جاوید اقبال اعوان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ۔
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے خوشاب کی اہم سیاسی شخصیات کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک سیاسی تربیت گاہ کا درجہ رکھتی ہے ،ملک بھر سے پارلیمانی سیاسی رہنما رابطے میں ہیں ،جومناسب وقت پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے تک اضافہ
انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوامی قوت سے کامیابی حاصل کرینگے پنجاب میں آئندہ پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت ہوگی، وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب سے سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار ہے ۔
سیکرٹری جنرل پی پی پی نے کہا کہ خلفشاری انتشاری گروہ کا خاتمہ قریب ہے باشعور شہری بداخلاق بدزبانی اور جعلی جھوٹے بیانئے مسترد کر رہے ہیں ،آئندہ انتخابات میں عوام دشمن ٹولے کی گمنامی نوشتہ دیوار ہے۔نیئر بخاری نے کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اندرون ملک آئین پارلیمنٹ اور جمہوریت کی توانا ور بیرون ملک وطن کے جمہوری تشخص کی موثر اواز ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ماہر توانائی شاہد ریاض گوندل کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت