حکومت کا امپورٹ پالیسی کی فلموں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی) امپورٹ پالیسی کی فلموں پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کا فیصلہ ہوگیا۔
وزرات اطلاعات و ثقافت جلد ہی 10 فیصد ٹیکس امپورٹ پالیسی کی فلموں پر لگائے گا، صرف ملکی فلموں کو ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہو گی، امپورٹ پالیسی کی فلموں میں بیرون ممالک کی بھارتی، ہالی ووڈ، چینی اور ترکش فلمیں شامل ہوں گی۔
امپورٹ پالیسی کی فلموں پر ٹیکس لگانے سے ملکی فلموں کو فائدہ ہوگا، پہلے تمام فلموں کو بالکل ٹیکس چھوٹ تھی اب پاکستانی نہیں صرف غیر ملکی فلموں پر ٹیکس لگے گا۔