جو کچھ ہوا ، دشمن بھی اس کا تصور نہیں کرسکتا ، خواجہ آصف کا9مئی کے حوالے سے پیغام

May 08, 2024 | 10:38:AM

( ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام  جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آج سے ایک سال پہلے جو کچھ ہوا ،اس کا تصور ہمارے اذلی دشمن بھی نہیں کرسکتے ۔

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں کہاکہ 9 مئی ہمیشہ اس بات کی یاد دلائے گا کہ ایک شخص اور گروہ نے اپنے ذاتی ایجنڈے اور اقتدار کی ہوس میں وطن عزیز کی اساس پر حملہ کیا،9 مئی 2023 کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے بدترین اور اذلی دشمن بھی نہیں کر سکتے،پاک فوج کی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا،ایک سوچے سمجھے منصوبے پر عمل کیا گیا۔

اس کا تصور دنیا کے کسی ملک میں کسی بھی حالات میں نہیں کیا جا سکتا،9 مئی کے منصوبہ سازوں اور عمل کرنے والوں کو قوم شناخت کرتی ہے،ان کے چہرے پاکستانی عوام کی یاداشت پر نقش ہیں، ان کے نعرے اور للکاروں کی صدا بازگشت آج بھی ہمیں اس افسوس ناک دن کی یاد دلاتی ہے،ان کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کریگا۔آئیں آج عہد کریں ہم کسی بھی قیمت پر کسی شخص یا گروہ کو پاک سرزمین کی آبرو کو پامال نہیں کرنے دیں گے،اپنے محسنوں کی یاد کی تکریم اور تقدس کا تحفظ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :  9 مئی ریلی :اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

مزیدخبریں