گرد آلود ہوائیں،بادل بھی برسیں گے، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاطمہ عارف)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں رواں ہفتے درجہ حرارت میں اضافے جبکہ گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کی پیشگوئی بھی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے ہفتہ اور اتوار کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے، خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کاخدشہ ہے، گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے،پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں دن میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اوربارشوں کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 10 سے 11مئی کے دوران سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارش متوقع ہے،دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اپریل میں بارشوں کا 41سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔ اپریل 2024میں مجموعی طور پر انسٹھ اعشاریہ تین صفر ملی میٹر بارش ہوئی، اس سے پہلے اپریل 1983ء میں پچپن اعشاریہ آٹھ صفر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی نے بڑا اعلان کردیا
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ پانچ سو بیس ملی میٹر بارش مالم جبہ میں ہوئی، ایک روز میں سب سے زیادہ اکیانوے ملی میٹر بارش دیر اور مالم جبہ میں ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں سورج کی تپش سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا، موجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا جبکہ شہر میں فضائی آلودگی میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوا جس کیساتھ لاہور عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگیا۔
ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 302 ریکارڈ کیاگیا ،شاہراہِ قائداعظم 302،فدا حسین ہاؤس میں شرح 106ریکارڈ،سید مراتب علی روڈ 418 جبکہ کوٹ لکھپت میں آلودگی کی شرح 278 ریکارڈ کیا گیا۔