محسن سپیڈ ،   لاہور اور کراچی میں 24 گھنٹے پاسپورٹ سروس کا آغاز کر دیا گیا

May 08, 2024 | 10:57:AM

(اویس کیانی) محسن سپیڈ، وزیرداخلہ  کی کاوشیں رنگ لانے لگیں،صرف 72 گھنٹے میں وعدہ پورا، عوام کو بڑا ریلیف مل گیا، لاہور اور کراچی میں 24 گھنٹے پاسپورٹ سروس کا آغاز ہوگیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  کے احکامات کے بعد لاہور میں گارڈن ٹاؤن جبکہ عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ دفتر 7 /24 کھلیں رہیں گے، ریجنل دفتر میں 3 شفٹوں میں عوام کو سروس فراہم کی جائے گی۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے لاہور اور کراچی میں دو پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے، اس اقدام سے عوام کی مشکلات کا ازالہ ہوگا،  پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں دقت پیش نہ آئے۔ 

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا : گندم کی سرکاری قیمت فی من 3900 روپے مقرر

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مزیدخبریں