(ویب ڈیسک)فیصل آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے تک کی کمی کے بعد 2000 تک میں فروخت ہونے لگا۔
فیصل آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 800 روپے کی بڑی کمی ہوگئی جس پر شہریوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
شہریوں کے مطابق پہلے آٹا 150 روپے کلو تھا اب 100 روپے ہے ، اس کی قیمت کو آئندہ سیزن تک فکس کریں ، گھی کی قیمت بھی کم از کم 100 روپے کم کریں۔
چکی کا آٹا بھی 160 روپے سے کم ہو کر 100 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا : گندم کی سرکاری قیمت فی من 3900 روپے مقرر
چکی مالک کے مطابق گندم کی قیمت بہت کم ہوگئی ہے ، 28 یا 2900 روپے میں من مل رہی ہے جس سے آٹے کی قیمت کم ہوئی ہے ، غریب آدمی کو تو اس سے فائدہ مل رہا ہے۔
دوسری جانب میدے کی پچاس کلو بوری کی قیمت میں 1500 روپے تک کمی آئی ہے۔