سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ، کابینہ اجلاس کل طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرلیاگیا، وفاقی کابینہ نے خصوصی اجلاس کل طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم وفاقی کابینہ کے فورم سے 9 مئی واقعہ پر خصوصی پیغام دیں گے ، وفاقی کابینہ اجلاس میں 9 مئی واقعہ کی مذمت کی جائے گی اور شہداء سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں 9 مئی کو سیاہ دن قرار دیا جائے گا، وفاقی کابینہ نو مئی کو پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری رویوں کے فروغ پر زور دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جو کچھ ہوا ، دشمن بھی اس کا تصور نہیں کرسکتا ، خواجہ آصف کا9مئی کے حوالے سے پیغام