غیرشرعی نکاح کیس،بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیل 14مئی تک ملتوی

May 08, 2024 | 12:25:PM

(24 نیوز)دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی رخصت کے باعث 14مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور  بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،عملے نے سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی آج کی رخصت سے  پی ٹی آئی وکلا کو آگاہ کر دیا،شکایت کنندہ کے معاون وکلا نے سماعت 25مئی تک ملتوی کرنے کی استدعا کردی ۔

 وکیل سردار مصروف نے کہایہ جان بوجھ کر اپیلوں کو التوا میں لے جانا چاہتے ہیں،وکیل عنصر کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی سینئر وکلا کی سماعت کل مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وکیل مرتضیٰ طوری نے کہاکہ ہمارے وکلا مخصوص کیس کیلئے لاہور سے اسلام آباد آتے ہیں،آج پی ٹی آئی وکلا موجود ہیں، کل بھی دستیاب ہوں گے،پی ٹی آئی وکلا نے سلمان اکرم راجہ کے عدالت پہنچنے تک سماعت میں وقفے کی استدعا کردی۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کی درخواست منظور اسلام آباد ہائیکورٹ سے اہم خبر آ گئی

عدالتی عملہ نے کہا کہ جج صاحب کی طرف سے ہدایات ہیں کہ منگل کو سماعت مقرر کردیں،سلمان اکرم راجہ کے آنے پر کیس کی تاریخ مقرر کی جائے گی،سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی رخصت کے باعث سماعت 14مئی تک ملتوی  کر دی گئی۔

مزیدخبریں