مالاکنڈ: فارسٹ چیک پوسٹ کی بڑی کارروائی, لکڑی کی سمگلنگ ناکام,8اہلکار معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مالاکنڈ میں سوات ایکسپریس وے پر قائم فارسٹ چیک پوسٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لکڑی کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر جنگلات کی ہدایت پرفارسٹ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی گئی,لکڑی سے بھرے دو ڈمپر قبضے میں لے لئے گئے،صوبائی وزیرجنگلات نے نوٹس لیتے ہوئے8اہلکاروں کو معطل کردیا۔
واصل خان ڈی ایف او کے مطابق مالاکنڈ کے حدود میں لوئر دیر سے لکڑی سے بھرے دو ٹرک داخل ہوئے اور سوات ایکسپریس وے کے راستے میں جارہے تھے مگر محکمہ جنگلات مالاکنڈ کے ڈی ایف او واصل خان کی نگرانی میں چھاپہ مارٹیم نے ڈمپروں کو رکنے کا اشارہ کیا اور دوران تلاشی سینکڑوں عدد قیمتی لکڑی برآمد ہوئے جن کی مالیت کروڑوں روپے ہیں قبضے میں لئے گئے جبکہ تلاشی کے دوران سمگلر فرارہوگئے۔
مزید پڑھیں: ایبٹ آباد؛ نتھیا گلی سے ایکسویٹر مشین کھائی میں جا گری،ڈرائیور سمیت 3افراد زخمی
جس کے بعد صوبائی وزیر جنگلات فضل حکیم نے سمگلنگ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث آٹھ اہلکاروں کو معطل کرنے کا فرمان جاری کردیا۔
ڈی ایف او واصل خان نے میڈیا کو بتایاکہ معطل کئے گئے اہلکاروں سے تفتیش کا عمل جاری ہے ان میں سات اہلکاروں کاتعلق لوئر دیر اور ایک اہلکار کا تعلق ضلع مالاکنڈ سے ہے.