مفتی قوی کا فتوی! مناظرے میں لڑائی،درجنوں نکاح کی حقیقت کیا ہے؟
بکواس بند کرو! مفتی عبدالقوی آپے سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سوشل میڈیا پر جاری عبدالقوی کے درجنوں نکاح کے حوالے سے حقیقت کیا ہے، شریعت کیا کہتی ہے؟اینکر مناظر اور مفتی قوی کے درمیان جنگ شروع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق 24 نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مفتی قوی نے اپنے پرانے انٹرویو کی وضاحت پیش کردی، اینکرمناظر نے ان سے پوچھا کہ پچھلی بار آپنے جو جائز قرار دیا ان سے متعلق آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ لوگوں نے مجھے گالیا دیں ہیں ، جس پر مفتی صاحب کہتے ہیں کسے مناظر کو،جس پر وہ کہتے ہیں نہیں، مفتی صاحب کہتے ہیں کہ اپنی ذہنی غلاظت کو میرے اوپر نہ ڈالے۔
انہوں نے کہا کہ میرے بچے میں آپکے سامنے بیٹھا ہوں اور وضاحت کرنے آیا ہوں۔
جس پر اینکر نے مذہبی مفتی سکالر اویس اظہر قادری صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ آپنے مفتی قوی کی پچھلی ویڈیو بھی دیکھی اور اب بھی سنا تو مجھے بتائے قرآن وحدیث میں ہمیں اس حوالے سے کیا ہدایت ملتی ہے۔
مذہبی مفتی سکالر اویس اظہر قادری صاحب نے کہا کہ عبدالقوی نے اپنے پچھلے انٹرویو میں کہا کہ میں نے 3 سے 4 درجن نکاح ہوئے ہیں اور شادی میری ایک ہے، تو ان سے میں پوچھتا ہو کہ جن سے انہوں نے نکاح کئے ہیں انہیں طلاق بھی دی ہے کہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حاملہ خاتون کا ڈیڑھ سالہ بچی کے ہمراہ خودکشی کا معاملہ، حقائق سامنے آگئے
جس پر مفتی قو ی نے جواب دیتےہوئے کہا کہ آج تک میں نے کسی محترمہ کو نکاح کا پیغام نہیں بھیجا، خواتین کی طرف سے جب نکاح کا پیغام آتا ہے تو اسی وقت، حضرت عالم ہیں،"تفویزے طلاق"، طلاق کا اختیار میں انکے حوالے کردیتا ہوں, میں طلاق کا وزن کیوں اٹھاؤں۔اینکر نے مذہبی مفتی سکالر اویس اظہر سے پوچھا کہ کیا ایسی کوئی صورت ہے شریعت میں؟
جس پر مذہبی مفتی سکالر اویس اظہر کہتے ہیں کہ میرا ایک سوال ہے کہ جس سے مفتی صاحب نکاح کرتے ہیں اس سے اولاد چاہتے ہیں کہ نہیں چاہتے؟
اینکر نے دوبارہ مفتی صاحب سے سوال پوچھا کہ آپنے اولاد کیلئے نکاح کئے یا اپنی خواہشات، دنیاوی یا دوسرے لفظوں میں گستاخی نہ کر جاؤ کہ ٹھرک ہی جھاڑتے رہے ہیں، تو آپ صاف لفظوں میں بتائیں،پروگرام بھی لمبا ہو رہا ہے۔
مفتی صاحب نے کہا کہ مجھے آپکی عقل پہ حیرانگی ہو رہی ہے،شادی ،،،اور مفتی قوی اور مناظر کے درمیان لڑائی شروع ہوجاتی ہے۔