ڈالر ،اماراتی درہم اور سعودی ریال مزید مہنگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات نا کافی ہو گئے ،امریکی ڈالر کے بعد اماراتی درہم اور سعودی ریال نے بھی روپے کو پچھاڑ ڈالا۔
تفصیلا ت کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 14 پیسے کا ہوگیا ، یورو 42 پیسے کم ہو کر 297 روپے 93 پیسے پر آ گیا، برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 1.74 پیسے کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد 346 روپے 63 پیسے کا ہوگیا ،امارتی درہم 2 پیسے اضافے سے 75 روپے 72 پیسے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 73 روپے 96 پیسے کا ہوگیا۔
سٹاک ایکسچینج میں بھی آج کا دن منفی اعشاریوں پر ختم ہوا، دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد 159 پوائنٹس کمی کیساتھ ہنڈرڈانڈیکس 72 ہزار 601 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : چیئر مین پی اے سی نامزد نہ ہونے کا دکھ، شیر افضل مروت کے ساتھیوں نے یو ٹیوبر پر تھپروں کی بارش کر دی