(حسن علی) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی قرارداد جمع کرا دی۔
9 مئی واقعات کے حوالے سے اپوزیشن نے بھی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی، قرارداد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اوردیگرارکان کےدستخطوں ںسے جمع کرائی گئی، قرارداد میں سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ایک اور چال، سیف اللہ نیازی کو ٹاسک دے دیا
اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن کے مطابق 9 مئی کو ایک سال گزرنے کے باوجود حقائق منظر عام پر نہیں آسکے، ایک سال سے اس سانحہ کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیاجارہاہے، آج تک یہ سوال ہے کہ اس سانحہ میں نگران حکومت اورپولیس کاکیا کردار ہے۔