جس نے سازشی ٹولہ کہا ان سے کہتے ہیں معافی مانگیں ،تحریک انصاف

May 08, 2024 | 20:00:PM

(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے کہا ہے کہ ہم لگائے گئے تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں ،جس نے سازشی ٹولہ کہا ان سے کہتے ہیں معافی مانگیں ،اگر انتشار پیدا ہوگا تو کس کا فائدہ ہوگا ۔
اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ ریاست صرف عوام ہے باقی ملازم ہیں ،آپ ملازم ہو آپ ادارہ بھی نہیں ہو،آئین کی پاسداری سب پر لازم ہے چاہے آرمی چیف ہو یا چیف جسٹس ،ان کاکہناتھا کہ کل ایک مضحکہ خیز پریس کانفرنس ہوئی ،بانی پی ٹی آئی کہتا ہے میں ان زنجیروں کو توڑوں گا ،کیا ملازموں سے مفاہمت کی جاتی ہے ،معافی کی بات کی جاتی ہے معافی تم مانگو گے ،معافی مانگیں کس سے تم سے مانگیں ،جناح ہاو¿س پر بھی تم نے قبضہ کیا ہوا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ملک میں آئین عملاً ختم ہوچکا ہے،حکومت بنے تو عوام کے ووٹ اور سپورٹ سے بنے ،آئین میں ترمیم ہونی چاہئے لیکن شخصی بنیاد پر قانون سازی کی مخالفت کرتے ہیں ۔ان کاکہناتھا کہ کل کی پریس کانفرنس میں فارم 47 کی طرح حقائق دیئے گئے ہیں ،ہم سازشی ٹولہ نہیں ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف 180 سیٹیں جیت چکی ہے ،ہمارے پاس دو تہائی اکثریت ہے ،سات کی فیصد کی بات کی درستگی کرلیں ۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم نے سازش نہیں کی سازشیوں کو بے نقاب کرنے کیلئے تحریک چلا رہے ،ہمیں سازشی ٹولہ نہ کہنا ہم آئین کی بالا دستی کیلئے نکلے ہیں ،ہم ملک کے وفادار رہیں گے کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے ،ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ خان کو کس نے اغوا کیا ،خان صاحب بارہا کہہ چکے ہیں ملک بھی ہمارا ہے فوج بھی ہماری ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ہم لگائے گئے تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں ،جس نے سازشی ٹولہ کہا ان سے کہتے ہیں معافی مانگیں ،اگر انتشار پیدا ہوگا تو کس کا فائدہ ہوگا ،ان کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف کو کوئی ایسا خط نہیں لکھا کہ پاکستان کی امداد بند کرو۔

یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت کے بیان پر عمر ایوب میدان میں کود گئے،اہم بیان داغ دیا

مزیدخبریں