نائب صدر ورلڈبینک کادورہ پاکستان، نیو کنٹری شراکت داری فریم ورک کی تیاری پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزر کا دورہ پاکستان ،مشترکہ طور پر نیو کنٹری شراکت داری فریم ورک کی تیاری پر اتفاق کیا گیا۔
ورلڈبینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن رائزر 3 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں، نائب صدر ورلڈ بینک نے وزیراعظم سمیت وفاقی وزرااور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، مارٹن رائزر نے پاکستان کے ترقیاتی شراکت داروں اور سول سوسائٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کی،جس میں معاشی استحکام، جامع اور لچکدار ترقی کو تیز کرنے کیلئے عالمی بینک کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق بات چیت میں اقتصادی اور مالیاتی اصلاحات، انسانی سرمائے کی ترقی پر گفتگوہوئی،اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں سے موافقت، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے بات چیت ہوئی،دورے میں ترقی کے بنیادی نکات اور ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ مرکوز کی گئی، ترقی کو فروغ دینے اور مزید نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے عمل پر خوشی کا اظہارکیا گیا۔
مارٹن رائزر نے کہاکہ حکومت کے اصلاحاتی منصوبوں کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کے دورے کے دوران مارٹن رائزر نے صوبائی حکومت کے نمائندوں سے ملاقات کی،صوبائی حکام سے بات چیت میں صوبائی ترقیاتی ترجیحات پر گفتگوہوئی، مارٹن رائزر نے کہاکہ عالمی بینک کلیدی شعبوں تعلیم، پانی اور صفائی، صحت، دیہی سڑکیں میں مدد فراہم کرسکتا ہے،عالمی بینک ذریعہ معاش، موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز، ضم شدہ اضلاع میں اپنی مدد کو بڑھا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت کے بیان پر عمر ایوب میدان میں کود گئے،اہم بیان داغ دیا