خیبر پختونخواہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

May 08, 2024 | 21:52:PM

(احمد منصور) خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر 2 آپریشن کیے جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک آرمی کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 2 مختلف آپریشنز میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی، ایک آپریشن ڈی آئی خان میں کیا گیا جس میں 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان میں کیا گیا جس میں بھی دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد انعام اللہ ہلاک ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے شیرافضل مروت کو بڑا جھٹکا دیدیا

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا، یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے، دونوں کاروائیوں کے بعد علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں