ججز کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے 2 لارجر بینچ تشکیل

May 08, 2024 | 22:22:PM
ججز کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے 2 لارجر بینچ تشکیل
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دو لارجر بینچ تشکیل دے دیئے، جسٹس محسن اختر کیانی کے معاملے پر چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ کا حصہ ہوں گے۔

جسٹس بابر ستار کے خط پر جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور سردار اعجاز اسحاق خان بینچ کا حصہ ہوں گے، جمعرات کو دونوں توہین عدالت کیسز کی کاز لسٹ جاری ہوگی، کیس کو سماعت کے لئے مقرر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یکم زی القعد کب ہو گی؟ رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا