پتوکی میں رہائش پذیر بنگلہ دیشی قاری عبدالکبیر کو 37سالوں بعد خاندان مل گیا

May 08, 2024 | 23:34:PM

This browser does not support the video element.

(ملک محمد اکمل) پتوکی میں رہائش پذیر بنگلہ دیشی قاری عبدالکبیر کو 37سالوں بعد اپنے پیارے مل گئے، بیٹیاں باپ سے گلے لگ کر روتی رہیں اور پوتے، پوتیاں، نواسے، نواسیاں بھی خوشی سے نہال ہو گئے۔

اپنے پیاروں سے بچھڑ جانے والے بنگلہ دیش کے قاری عبدالکبیر 37سالوں بعد اپنے وطن بنگلہ دیش پہنچ گئے، بنگلہ دیش پہنچنے پر بیٹیاں باپ کے گلے لگ کر روتی رہیں, پوتیاں پوتے اور نواسے نواسیاں بھی خوشی سے نہال ہو گئے، غربت کی وجہ سے قاری عبدالکبیر 36سال پہلے کاروبار کی غرض سے بھارت اور پھر پاکستان آگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شیرافضل مروت کو پارٹی رہنماؤں کیخلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا، ابتک کا بڑا جھٹکا لگ گیا

پاکستان آکر ان کے دستاویزات چوری ہوگئے ناہی فیملی کا ایڈریس یاد رہا نا ہی اس وقت کوئی رابطہ نمبر تھے، جس کے بعد وہ یہاں کے ہی ہوکر رہ گئے اور پتوکی کے نواحی علاقہ میں امامت کرواتے رہے جہاں  کھانے پینے اور رہنے کا انتظام چلتا رہا۔

سوشل میڈیا نے عبدالکبیر کو 36سالوں بعد اپنے پیاروں سے ملوایا تھا، بنگلہ دیش حکومت کی جانب سے تعاون کرنے پر قاری عبدالکبیر ائیرپورٹ پر بنگلہ دیش زندہ باد اور پاکستان زندہ بادکے نعرے لگاتے رہے۔

مزیدخبریں