پانڈا ڈپلومیسی  کے بعد لنگور ڈپلومیسی ، معاملہ ہے کیا؟جانیے

May 08, 2024 | 23:45:PM

(24 نیوز ) ملائیشیا کی جانب سے پام آئل خریدنے والے ممالک کو ’لنگور‘ بطور تحفے میں دینے کا منصوبہ منظر عام پر آیا ہے ۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ملائیشین وزیر برائے اشیائے صرف عبدالغنی کا کہنا ہے کہ ملائیشیا پام آئل خریدنے والے ممالک کو ’اورنگوٹان ‘نامی لنگور تحفے میں دے گا جو کہ چین کی پانڈا ڈپلومیسی  جیسی ہے ،’اورنگوٹان ڈپلومیسی‘ کا مقصدمعدومیت کا شکار لنگوروں کو تحفظ اور ان کی نسل پروری  ہے ،وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس عمل کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ ملائیشیاحیاتیاتی تنوع کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے اور اس مقصد کیلئے ہم پام آئل کمپنیز کو پابند کر رہے ہیں کہ وہ جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے کوشاں غیر سرکاری  تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کریں ۔

یہ بھی پڑھیں : شیرافضل مروت کو پارٹی رہنماﺅں کیخلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا، سیاسی کمیٹی سے آﺅٹ

مزیدخبریں