(24نیوز)لاہور میں ڈینگی سے ایک اور ہلاکت، 350 سے زائد نئے مریض سامنے آگئے، ڈینگی بخار میں استعمال ہونے والی ادویات نایاب ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈینگی بخار میں استعمال ہونے والی ادویات نایاب ہونے کی وجہ سے منافع خور موقع سے فائدہ اٹھانے لگے۔دوسری جانب پنجاب میں مزید 525 افراد ڈینگی سے متاثر ہو گئے ہیں۔خیبرپختونخوا میں بھی 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 167کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس میں 131 کا تعلق پشاور سے ہے، خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 8000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق کپتان انضمام الحق نے بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ رو م سے متعلق چو نکا دینے والا انکشاف کر دیا