(24نیوز) وزیراعظم ہاؤس کی جا نب سے قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل پانچویں فتح پر خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ پوری قوم کو پاکستان کرکٹ ٹیم پر فخر ہے کیوں کہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اس ایونٹ کی اب تک ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم ہے۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے بابراعظم الیون کو سیمی فائنل کے لیے ’’بیسٹ آف لک‘‘ کہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ انشااللہ ٹیم کو فتح ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سابق کپتان انضمام الحق نے بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ رو م سے متعلق چو نکا دینے والا انکشاف کر دیا