(24نیوز)صوبائی وزیراسدکھوکھرکےبھائی مبشرکھوکھرکےقتل کیس میں پیش رفت، پولیس کی تحقیقات مکمل،قتل کیس کا چالان پراسیکیوشن کوجمع کرادیا ۔
مبشرکھوکھر کےقتل کیس کے چالان میں 2ملزمان کونامزد کیاگیا ،پولیس نے چالان میں 3نامعلوم ملزمان کوبھی نامزد کیا۔ ملزم ناظم علی مرکزی،منصف کوبطورشریک ملزم نامزد کیا گیا ہے۔چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ ناظم علی نے شادی کی تقریب میں مبشرکھوکھرپرفائرنگ کی ،متن میں کہا گیا ہےکہ فائرنگ سے مبشرکھوکھرموقع پرہی جاں بحق ہوگئے ۔شادی میں اہم حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں،پراسیکیوشن نے قتل کیس کےچالان پر اعتراض بھی عائد کردیا ۔واقعہ کے ویڈیوشواہد بھی چالان کے ساتھ لف کرنےکی ہدایت کی گءی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق کپتان انضمام الحق نے بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ رو م سے متعلق چو نکا دینے والا انکشاف کر دیا